گوجرانوالہ: پتنگ بازی کے خلاف پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، 9 ملزمان گرفتار، درجنوں پتنگیں برآمد

گوجرانوالہ(ڈویژنل بیورو رپورٹ)پتنگ بازی کرنے پر 15 افراد کے خلاف مقدمات درج۔9 ملزم گرفتار۔درجنوں پتنگیں۔کیمیکل کی چرغیاں برآمد۔گزشتہ تھانہ صدر گوجرانوالہ پولیس نے مختلف علاقوں اٹاوہ۔سیان کالونی۔کوہلووالہ۔کلر آبادی۔کشمیر کالونی۔جنڈیالہ باغوالہ میں چھاپہ مار کاروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان جن میں وحید مہر۔رضا شیخ۔امانت کھوکھر۔طارق محمود۔امان اللہ۔داود۔وقار عرف کالو۔حیدر۔سمیر شامل ہیں۔جبکہ دیگر ملزمان پتنگیں ڈوریں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق چندا قلعہ۔40 فٹا بازار۔کشمیر کالونی۔جنڈیالہ باغوالہ سے ہیں سے درجنوں پتنگیں اور کیمیکل کی چرغیاں برآمد کرلی ہے۔پولیس نے مذکورہ ملزمان کےخلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کرکے ابتدائی تفتیش شروع کر دی ہے _
دنیا بارود کے ڈھیر پر: ایران امریکہ کشیدگی اور پاکستان کی سفارتکاری کا امتحان | تحریر: افتخار بٹ
تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں
#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress
