گوجرانوالہ ڈویژن میں کسان کارڈ کے ذریعے 6221 ملین روپے کے بلا سود قرضہ جات جاری، رجسٹریشن اب بھی جاری ہے
کسان کارڈ سہولت سنٹرز فعال: گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں ہزاروں کارڈز کا اجراء، ڈائریکٹر زراعت کا دورہ
حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر گوجرانوالہ ڈویژن میں ضلعی سطح پر ‘کسان کارڈ سہولت سنٹرز’ مکمل طور پر فعال کر دیے گئے ہیں، جہاں کاشتکاروں کو کسان کارڈ سے متعلق درپیش تمام مسائل کا فوری حل فراہم کیا جا رہا ہے۔ اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق، گوجرانوالہ ڈویژن کے اضلاع گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں بالترتیب 25,516، 17,921 اور 18,937 کسان کارڈز کا اجراء کیا جا چکا ہے، جبکہ فیز 4 (Phase-IV) کے تحت نئے کسان کارڈز کے لیے رجسٹریشن کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔اس انقلابی فلاحی سکیم کے تحت اب تک گوجرانوالہ ڈویژن کے زمینداروں کو فصلوں کی بروقت کاشت کے لیے 6,221 ملین روپے کے بلا سود قرضہ جات فراہم کیے جا چکے ہیں۔ کاشتکار اس رقم کو کھاد، معیاری بیج، ڈیزل اور دیگر زرعی مداخل کے حصول کے لیے استعمال کر رہے ہیں تاکہ وہ بغیر کسی مالی دقت کے اپنی فصلیں وقت پر کاشت کر سکیں۔اسی سلسلے میں ڈائریکٹر زراعت (توسیع) گوجرانوالہ ڈویژن ڈاکٹر شکیل احمد نے کسان کارڈ سہولت سنٹر گوجرانوالہ کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں موجود عملے کو سخت ہدایت کی کہ سنٹر پر آنے والے تمام زمینداروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق کسانوں کی خوشحالی ہی ملک کی خوشحالی ہے، اگر کسی بھی زمیندار کو کسان کارڈ کے استعمال یا حصول میں کوئی دشواری پیش آئے تو وہ فوری طور پر اپنے متعلقہ ضلع میں قائم کردہ سہولت سنٹر سے رابطہ کرے۔
ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد
نوٹ: اس تحریر میں بیان کردہ تمام تجزیاتی نکات اور آراء مصنف کی ذاتی تحقیقی بصیرت پر مبنی ہیں، جس کا مقصد قارئین کو عالمی اور علاقائی بدلتی ہوئی صورتحال سے باخبر رکھنا ہے۔ ادارے کا مصنف کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
مصنف کا تعارف
ملک توصیف احمد کا شمار پاکستان کے سینئر اور متحرک صحافیوں میں ہوتا ہے۔ آپ گزشتہ 19 سال سے زیادہ عرصے سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں اور بطور تحقیقاتی صحافی و کالم نگار اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں۔
- موجودہ ذمہ داریاں: آپ نجی ٹی وی چینل ‘کوہ نور نیوز’ کے گوجرانوالہ میں بیورو چیف اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) ورکرز کے منتخب سیکرٹری جنرل ہیں۔
- ادارتی خدمات: آپ اردو نیوز پورٹل ‘اردو پوائنٹ پریس’ اور ‘ایم ٹی اے میڈیا سلوشنز’ کے سی ای او (CEO) ہیں۔
- اعزازات: صحافتی خدمات کے اعتراف میں آپ کو حکومتِ پنجاب کی جانب سے بہترین کالم نگار کا ایوارڈ (2017) اور پرویز شوکت ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
- سابقہ خدمات: آپ پریس کلب راہوالی اور گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر بھی رہ چکے ہیں۔
#MalikTouseefAhmed
