پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام: سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کا گجرات کا دورہ، مون سون انتظامات کا جائزہ
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات: سیکرٹری ہاؤسنگ کا دورۂ گجرات، واسا مشینری اور عملہ ہائی الرٹ رکھنے کا حکم
گجرات: 13 جولائی 2026 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کے مطابق ‘پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام’ پر تیز رفتار عملدرآمد اور مون سون سے قبل حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے گجرات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی بھی ان کے ہمراہ تھیں، جبکہ ایم ڈی واسا گجرات کاشان حفیظ بٹ نے ترقیاتی منصوبوں اور ڈی سلٹنگ آپریشنز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔دورے کے دوران سیکرٹری ہاؤسنگ نے شہر کے مختلف ترقیاتی منصوبوں، سیوریج نظام، ڈرینز اور نالوں کی صفائی کی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ واسا کی تمام مشینری، پمپنگ سسٹمز اور متعلقہ فیلڈ عملہ ہر وقت ہائی الرٹ اور فعال رہے تاکہ بارشوں کے دوران نکاسیٔ آب کے نظام میں کسی قسم کا تعطل پیدا نہ ہو۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے متعلقہ حکام کو پابند کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کے دوران کھدائی کیے گئے تمام مقامات کو ہنگامی بنیادوں پر بھر کر بحال کیا جائے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو ان کی مکمل استعداد کے ساتھ چلایا جائے اور مون سون سے قبل تمام حفاظتی اقدامات ہر صورت مکمل کیے جائیں۔انہوں نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تمام فلاحی منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں گے اور کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ شہریوں کو بارشوں کے موسم میں بہترین اور بلا تعطل شہری سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اور مون سون انتظامات کی مسلسل اور براہِ راست نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ منصوبوں کی بروقت تکمیل اور مؤثر نکاسیٔ آب کو یقینی بنا کر شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا سکے۔
ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد
نوٹ: اس تحریر میں بیان کردہ تمام تجزیاتی نکات اور آراء مصنف کی ذاتی تحقیقی بصیرت پر مبنی ہیں، جس کا مقصد قارئین کو عالمی اور علاقائی بدلتی ہوئی صورتحال سے باخبر رکھنا ہے۔ ادارے کا مصنف کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
مصنف کا تعارف
ملک توصیف احمد کا شمار پاکستان کے سینئر اور متحرک صحافیوں میں ہوتا ہے۔ آپ گزشتہ 19 سال سے زیادہ عرصے سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں اور بطور تحقیقاتی صحافی و کالم نگار اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں۔
- موجودہ ذمہ داریاں: آپ نجی ٹی وی چینل ‘کوہ نور نیوز’ کے گوجرانوالہ میں بیورو چیف اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) ورکرز کے منتخب سیکرٹری جنرل ہیں۔
- ادارتی خدمات: آپ اردو نیوز پورٹل ‘اردو پوائنٹ پریس’ اور ‘ایم ٹی اے میڈیا سلوشنز’ کے سی ای او (CEO) ہیں۔
- اعزازات: صحافتی خدمات کے اعتراف میں آپ کو حکومتِ پنجاب کی جانب سے بہترین کالم نگار کا ایوارڈ (2017) اور پرویز شوکت ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
- سابقہ خدمات: آپ پریس کلب راہوالی اور گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر بھی رہ چکے ہیں۔
#MalikTouseefAhmed
