ڈی جی خان میں بارش اور ژالہ باری کی تباہ کاریاں: گندم کی فصل زمین بوس | کسانوں کا بڑا نقصان

( ڈیرہ غازی خان سے چوھدری احمد کی رپورٹ ) ڈی جی خان میں بارش اور ژالہ باری کی تباہ کاریاں، گندم کی تیار فصل زمین بوس، کاشتکاروں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے۔

​ڈیرہ غازی خان کے مختلف علاقوں بشمول یارو کھوسہ، کوٹ مبارک، کوٹ ہیبت، چھابری بالا، علاقہ پچادھ، شاہ صدر دین، اور شادن لنڈ میں حالیہ طوفانی بارشوں اور شدید ژالہ باری نے قیامت برپا کر دی۔ آسمانی آفت نے کسانوں کی سال بھر کی محنت پر پانی پھیر دیا، جس سے تیار فصلیں شدید متاثر ہوئی ہیں۔کاشتکاروں کے مطابق شدید بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے پکی ہوئی گندم کی فصل کئی مقامات پر زمین بوس (Lodging) ہو چکی ہے۔ کسانوں نے دہائی دیتے ہوئے بتایا کہ کئی علاقوں میں فصل پر نمی اور بیماری کے حملے کے باعث گندم کے دانے کالے پڑ گئے ہیں، جس سے نہ صرف پیداوار کم ہوگی بلکہ منڈی میں اس کی قیمت بھی نہ ہونے کے برابر ملے گی۔مقامی کاشتکار اور مٹے دار محمد کرم حجانی ،یوسف خان ،احمد خان و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری تقریباً 300 ایکڑ گندم کی فصل مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے، جس پر لاکھوں روپے لاگت آئی تھی۔ کھاد، بیج اور ڈیزل کی مہنگائی کے دور میں یہ نقصان ہمارے لیے معاشی موت کے برابر ہے۔”​انہوں نے مزید کہا کہ صرف وہ اکیلے نہیں، بلکہ علاقے کے سیکڑوں دیگر چھوٹے اور بڑے کاشتکار بھی اسی طرح کے بھاری نقصانات کا سامنا کر رہے ہیں ۔محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیش گوئی نے کسانوں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ کھلی آسمان تلے پڑی اور کھیتوں میں کھڑی فصل کے مزید خراب ہونے کا شدید خطرہ موجود ہے، جس سے نقصانات میں اضافے کا خدشہ ہے۔متاثرہ علاقوں کے کسانوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور حکامِ بالا سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ان علاقوں کو آفت زدہ قرار دے کر فوری طور پر ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نقصانات کا سروے کروا کر کسانوں کے مالی نقصانات کا ازالہ کیا جائے اور آبیانہ و دیگر ٹیکس معاف کیے جائیں تاکہ وہ دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکیں۔

​ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *