سہرانی برادری کا سپہ سالار پاکستان اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے بھرپور حمایت کا اعلان

​ اسرائیل کو عبرت ناک شکست ہوگی، مذاکرات ہی امن کا راستہ ہیں؛ چیف ملک رحیم بخش سہرانی و دیگر معززین کا مشترکہ بیان

​ سردار محمود قادر لغاری اور حنیف پتافی وعدے پورے کریں، سہرانی برادری کا سیوریج اور اسکول کے لیے فنڈز کا مطالبہ

سہرانی برادری کے معززین ڈیرہ غازی خان میں مشترکہ بیان دیتے ہوئے

(نیوز رپورٹ)
​ڈیرہ غازی خان (چوہدری احمد سے)
سہرانی برادری کے چیف ملک رحیم بخش خان سہرانی، حافظ محمد شریف سہرانی، غلام فرید سہرانی اور دیگر معززین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عالمی امن کے لیے مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں، طاقت یا دباؤ سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ انہوں نے سپہ سالارِ پاکستان کے امن دشمن عناصر کے خلاف اور جنگ بندی کے لیے ادا کیے جانے والے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ امتِ مسلمہ اور پاک فوج کو کامیابی عطا فرمائے گا۔
​معززینِ علاقہ بشمول حاجی عابد حسین، حاجی بشیر احمد، سعید خان، حاجی طالب حسین، حاجی نذر حسین، قبول خان لغاری، ملک محمد سلیم، امیر بخش خان اور حاجی اللہ بخش سہرانی نے کہا کہ عرب ممالک کو متحد ہو کر اسرائیل کی جارحیت کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فتح مسلمانوں کی ہوگی اور یہود و نصاریٰ کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستانی عوام اپنے سیاستدانوں اور سپہ سالار کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے دعاگو ہے۔
​علاقائی مسائل اور مطالبات:
بیان میں سہرانی برادری نے سردار محمود قادر خان لغاری اور محمد حنیف خان پتافی کا شکریہ ادا کیا کہ وہ انتخابی وعدوں پر عمل پیرا ہیں۔ تاہم، انہوں نے مطالبہ کیا کہ علاقے میں سڑکوں کے ساتھ ساتھ سیوریج، سولنگ اور بچیوں کے لیے علیحدہ اسکول کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے حکام سے اپیل کی کہ فلٹر پلانٹ کے ذریعے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر فنڈز جاری کیے جائیں تاکہ عوام کا بنیادی حق انہیں مل سکے۔

خدارا ہمیں پاکستان سے بچائیں، طالبان حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *