​شیخوپورہ: مزار سید وارث شاہؒ پر پنجابی میلہ اور صوفی نائٹ، انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر سید وارث شاہ کے مزار پر پنجابی میلہ و صوفی نائٹ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈی سی آفس میں اجلاس منعقد ہوا ۔

، شیخوپورہ (رانابابرسلیم سے)

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر سید وارث شاہ کے مزار پر پنجابی میلہ و صوفی نائٹ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈی سی آفس میں اجلاس منعقد ہوا ۔ چیئرمین ڈسٹرکٹ وارث شاہ کمیٹی/ ڈپٹی کمشنر شیخوپوره شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس میاں نذیر احمد نے اجلاس کی صدارت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعمان علی ڈوگر ، اسسٹنٹ کمشنر عمران علی ہرل ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ، اوقاف ، پولیس ، سی ای او ایم سی، ہیلتھ ، ڈی آر ٹی اے سمیت تمام متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے سید وارث شاہ کے مزار پر ہونے والے پنجابی میلہ و صوفی نائٹ کے انتظامات بارے ایڈیشنل اے ڈی سی فنانس میاں نذیر احمد کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس میاں نذیر احمد نے دربار پیر سید وارث شاہ پر ہونے والے پنجابی میلہ و صوفی نائٹ میں صفائی ستھرائی ، سیکورٹی ، لائٹنگ ودیگر بہترین انتظامات کو بروقت حتمی شکل دینے کیلئے متعلقہ ادروں کو ہدایات جاری کیں ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس میاں نذیر احمد نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ دربار پیر سید وارث شاہ کے مزار پر ہونے والے پنجابی میلہ و صوفی نائٹ کی تقریبات کا انعقاد 17 اپریل بروز جمعہ کو شیخوپورہ کے نواہی قصبہ جنڈیالہ شیر خان میں ہو گا ، پنجابی میلہ کی تقریبات میں زرعی نمائش کا اہتمام سہ پہر 3 بجے ، کبڈی میچ شام 4 بجے جبکہ صوفی نائٹ کا انعقاد رات 7 بجے ہو گا ۔ دربار پیر سید وارث شاہ پر ہونے والے پنجابی میلہ و صوفی نائٹ کے سلسلہ میں خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں ، دربار پیر سید وارث شاہ پر ہونے والے پنجابی میلہ و صوفی نائٹ کی تقریبات کے دوران فول پروف سکیورٹی ، پارکنگ ، میڈیکل کیمپس اور دیگر انتظامات کو جلد حتمی شکل دے دی جاۓ گی ۔ اے ڈی سی فنانس میاں نذیر احمد نے کہا کہ پیر سید وارث شاہ کی پوری شاعری میں پنجاب کی تہذیب و ثقافت کا عکس ایک شفاف آئینہ کی طرح نظر آتا ہے اور اسی کے ساتھ ہی اسلامی روایات کا پرچار بھی خوب احسن طریقے سے کیا گیا ہے۔

​ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *