پنجاب لینڈ ریونیو ایکٹ میں بڑی ترمیم: اب ڈی سی کا فیصلہ آخری ہوگا | بڑی خبر

پنجاب لینڈ ریونیو ایکٹ میں بڑی ترمیم: اب ڈی سی (DC) کا فیصلہ ہی آخری ہوگا

شیخوپورہ (رانابابرسلیم سے)
پنجاب لینڈ ریونیو ایکٹ میں بڑی ترمیم: اب ڈی سی (DC) کا فیصلہ ہی آخری ہوگا
پنجاب حکومت نے زمینداروں اور عام شہریوں کے لیے ایک ایسا بڑا دھماکہ کر دیا ہے جس سے کچہریوں کے چکر اور دہائیوں پر محیط مقدمہ بازی اب قصہ پارینہ بن جائے گی۔ پنجاب لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 میں ہونے والی حالیہ ترمیم نے تقسیمِ اراضی کے نظام کو بدل کر رکھ دیا ہے۔​حکومتِ پنجاب نے 9 اپریل 2026 سے نافذ العمل ہونے والے آرڈیننس کے ذریعے درج ذیل انقلابی اقدامات کیے ہیں:​دوسری اپیل کا خاتمہ: اب تقسیمِ اراضی (Partition) کے کیسز میں کمشنر یا ایڈیشنل کمشنر کے پاس دوسری اپیل دائر کرنے کا حق مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔کلکٹر کا فیصلہ حتمی ہوگا۔ اسسٹنٹ کمشنر/تحصیلدار کے فیصلے کے خلاف اب صرف ایک اپیل کلکٹر آف ڈسٹرکٹ (DC) کے پاس ہوگی، ڈی سی کا فیصلہ ہی آخری اور حتمی (Final) تصور کیا جائے گا۔​زیرِ التوا کیسز کی منتقلی: کمشنر دفاتر میں موجود تمام پرانی اپیلیں اب فوری طور پر بورڈ آف ریونیو منتقل کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔​اختیارات کی منتقلی: کمشنر سے اختیارات واپس لے کر تمام طاقت ضلعی کلکٹر کو دے دی گئی ہے تاکہ فیصلے مقامی سطح پر جلد ممکن ہوں۔​عوام کو کیا فائدہ ہوگااب زمین کی تقسیم کے فیصلے سالوں کے بجائے مہینوں میں ہوں گے۔”​وقت اور پیسے کی بچت: سا ئلان کو سالہا سال کی “خواری” سے نجات ملے گی۔ ​سپیڈی جسٹس: تقسیم کے سادہ کیس اب ضلعی سطح پر ہی منطقی انجام کو پہنچیں گے۔​قبضے کا حصول آسان: قانونی پیچیدگیاں کم ہونے سے حق دار کو اس کی زمین کا قبضہ جلدی مل سکے گا۔

​ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *