گوجرانوالہ: لڑکی کو نشہ پلا کر فحش ویڈیو بنانے والی خاتون اور ساتھی کے خلاف مقدمہ درج

گوجرانوالہ(ڈویژنل بیورو رپورٹ)نوعمر لڑکی کو نشہ آور مشروبات میں شراب پلا کر خاتون نے ساتھیوں سے ملکر فحش ویڈیو بنا لی۔اوباش کی زیادتی کی کوشش۔ملزمان نے متاثرہ لڑکی کو سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دیکر متعدد بار برہنہ ویڈیو بناتے رہے۔تھانہ صدر گوجرانوالہ پولیس کو نثار احمد سکنہ مفت پورہ جنڈیالہ باغوالہ نے درخواست دی کہ اس کی نوعمر لڑکی کو ہمسائے میں رہائشی پذیر خاتون آمنہ بی بی نے بہانے سے بلا کر نشہ آور مشروبات میں شراب پیلا پر بے ہوش کر لیا۔ساتھی خاتون سے ملکر بیٹی کی فحش ویڈیو بنا لی۔جبکہ عبداللہ اشفاق بیٹی سے زیادتی کوشش کرنے لگا تو بیٹی ہوش میں آگئی۔ملزمان نے بیٹی کو دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو سوشل میڈیا پر ویڈیو کو وائرل کر دینگے آور جب بھی بلائے فوری آنا۔بیٹی کو دھمکی دیکر مذکورہ ملزمان نے متعدد بار بیٹی کو بلا کر شراب اور چرس پلا کر نیم بے ہوش کرکے برہنہ ویڈیو بناتے رہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ابتدائی تفتیش شروع کردی ہے _
امریکہ ایران مذاکرات: 15 نکات، نورا کشتی کا اختتام اور پاکستان کا کردار
تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں
#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

