ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں صاف پانی کے منصوبوں پر بڑا بریک تھرو: 858 نئے فلٹریشن پلانٹس لگانے کا فیصلہ

​ وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے تحت 10 لاکھ آبادی کو پینے کا صاف پانی ملے گا، کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی زیر صدارت اہم اجلاس

کمشنر ڈیرہ غازی خان اشفاق احمد چوہدری صاف پانی اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

​خبر کا متن (نیوز رپورٹ)
​ڈیرہ غازی خان (ملک توصیف احمد/ بیورو رپورٹ)
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب صاف پانی اتھارٹی کی زیر صدارت ایک اہم ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈویژن بھر میں عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
​اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم خان جتوئی، اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ جاوید اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ امیر مسلم نے شرکت کی، جبکہ دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز عثمان طاہر جپہ (مظفرگڑھ)، بیرسٹر بلال سلیم (کوٹ ادو) اور آصف علی ڈوگر (لیہ) ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
​اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈویژن میں 224 واٹر پلانٹس بحال کر دیے گئے ہیں، جس سے ڈھائی لاکھ افراد مستفید ہو رہے ہیں۔ کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے مزید 858 نئے فلٹریشن پلانٹس کے فوری آغاز کا حکم دیتے ہوئے بتایا کہ ان میں راجن پور میں 91، ڈی جی خان میں 302، مظفرگڑھ میں 199، کوٹ ادو میں 105 اور لیہ میں 161 پلانٹس شامل ہیں۔
​علاوہ ازیں، 602 “مرکزِ آب” منصوبوں کے آغاز کی بھی ہدایت کی گئی، جن سے ساڑھے سات لاکھ افراد کو فائدہ پہنچے گا۔ کمشنر نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ واٹر پلانٹس کی تنصیب میں شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں تاکہ کھارے پانی والے علاقوں کے مکینوں کو ریلیف مل سکے

خدارا ہمیں پاکستان سے بچائیں، طالبان حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *