گوجرانوالہ: ایک مرلہ جگہ کا تنازع، باپ اور چھوٹے بھائی کا حقیقی بھائی پر چاقوؤں سے حملہ

گوجرانوالہ میں خونی تصادم اور پولیس کی کارروائی کا منظر

گوجرانوالہ(ڈویژنل بیورو رپورٹ)ایک مرلہ جگہ کا تنازعہ۔والد نے چھوٹے بیٹے کےساتھ ملکر دوسرے بیٹے کو چاقو اور ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کردیا۔لہولہان کر کے ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ علی پور پولیس رپورٹ کے مطابق بھائیکے مٹو کے رہائشی محمد عمران نے درخواست دی کہ گزشتہ دنوں اسکا بہنوئی محمد مرتضی نثار سکنہ کوٹ کرم نواز سہارن چٹھہ گھر سے باہر ہی نکلا تھا کہ کچھ فاصلے پر تھڑا مارے بہنوئی کا حقیقی والد نثار احمد اور بھائی مزمل نثار وغیرہ کھڑے تھے۔بہنوئی کو دیکھتے ہی حملہ کردیا۔نثار احمد نے ڈنڈوں کے وار کرکے بہنوئی کو نیچے گرا دیا۔جبکہ مزمل نثار نے چاقو کے پے در پے وار کرکے بہنوئی کو شدید زخمی کردیا۔دیگر ملزمان نے بھی وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر نیم بے ہوش کر دیا۔شور کی آواز سن کر مضروب کے دوسرے بھائی حسن نثار اور غلام مصطفی نثار موقع پر پہنچے تو ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔مضروب کو تشویشناک حالت کے پیش نظر سول ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔دوسری پولیس نے مضروب کے بہنوئی محمد عمران کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق مضروب اور اس کے بھائی کے درمیان ایک مرلہ جگہ کا تنازعہ تھا۔مرکزی ملزم مزمل نثار نے گزشتہ قبل بھی مضروب کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کیا تھا۔تاہم پولیس نے مضروب کے والد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ مرکزی ملزم ابھی گرفتار نہ ہوسکا۔جبکہ مقدمہ مدعی کا کہا تھا کہ انہیں مسلسل سنگین تتاٸج کی دھمکیاں دی جارہی ہے۔ارباب اختیار کو فوری گرفتار کروائیں _

امریکہ ایران مذاکرات: 15 نکات، نورا کشتی کا اختتام اور پاکستان کا کردار


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *