گوجرانوالہ پولیس کا کریک ڈاؤن: 3 مقابلے، زیادتی اور اقدامِ قتل کے ملزمان گرفتار

گوجرانوالہ(ڈویژنل بیورو رپورٹ)گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں 3 پولیس مقابلے اور کارروائیاں، 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار۔سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا فوری نوٹس، ڈویژنل ایس پیز سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ قلعہ دیدار سنگھ، ملزم بلال بشیر 11 سالہ بچے سے زیادتی کے مقدمہ میں ریمانڈ پر تھا۔ جو پولیس حراست سے فراری کے دوران ایکسیڈنٹ سے زخمی ہوا، ملزم کے 2 کس نامعلوم ساتھیوں نے اسے پولیس سے چھڑوانے کی کوشش کی، نامعلوم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب۔تھانہ دھلے پولیس کی کارروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث و مطلوب ملزم وقاص احمد پولیس ناکہ سے فرار ہوتے ہوئے موٹر سائیکل سے گر کر زخمی حالت میں گرفتار، ملزم کے قبضہ سے پسٹل اور ٹمپرڈ شدہ موٹر سائیکل برآمد۔تھانہ صدر گوجرانوالہ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش اکرم مسیح پولیس ناکہ سے فرار ہوتے ہوئے بجلی کے پول سے ٹکرا کر زخمی حالت میں گرفتار، قبضہ سے 2240 گرام چرس برآمد کر لی ہے _
امریکہ ایران مذاکرات: 15 نکات، نورا کشتی کا اختتام اور پاکستان کا کردار
تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں
#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

