صوبائی ورلڈ اسکلز مقابلہ جات کا افتتاح، پاکستان پہلی بار حصہ لے گا

گوجرانوالہ(ڈویژنل بیورو رپورٹ)علم و ہنر کے فروغ اور نوجوانوں کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے عزم کے تحت کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی (ٹیوٹا) گوجرانوالہ میں الیکٹریکل انسٹالیشن سکل کے صوبائی ورلڈ اسکلز مقابلہ جات کا باضابطہ افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کر کے بین الاقوامی سطح پر نمایاں مقام دلایا جائے۔
اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا فیصل فرید، ریجنل ڈائریکٹر سنٹرل مس عظمیٰ نادیہ ڈائریکٹر گوجرانوالہ انجینئر عمران سلیم اور ڈائریکٹر لاہور مس سعیدہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ورلڈ اسکلز جیسے پلیٹ فارمز نوجوانوں کی صلاحیتوں کو جِلا بخشنے اور انہیں عملی میدان میں خود کو منوانے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیوٹا کے زیر سایہ ایسے اقدامات ہنر مند افرادی قوت کی تیاری میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، جو نہ صرف ملکی معیشت کو مضبوط بنائیں گے بلکہ پاکستان کا مثبت تشخص بھی اجاگر کریں گے۔ریجنل ڈائریکٹر سنٹرل مس عظمی نادیہ اور ڈائریکٹر ٹیوٹا عمران سلیم نے بتایا کہ پاکستان پہلی مرتبہ 3۔سکلز الیکٹریکل ،گرافک ڈیزائننگ اور کوکنگ میں حصہ لے رہا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ ٹیوٹا پنجاب کے زیر اہتمام پہلے ڈسٹرکٹ لیول ،پھر ریجنل لیول اور پھر صوبائی لیول کے مقابلے کروائے جارہے ہیں۔ چیف آفیسر ٹیوٹا فیصل فرید نے بتایا کہ یہ ورلڈ سکلز انٹرنیشنل کا عالمی 48واں مقابلہ ہے جس میں 65مختلف سکلز کے مقابلے ہو رہے ہیں اور پاکستان بھی 3.سکلز میں پہلی مرتبہ حصہ لے رہا ہے جس میں ٹیوٹا پنجاب کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
امریکہ ایران مذاکرات: 15 نکات، نورا کشتی کا اختتام اور پاکستان کا کردار
تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں
#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

