محکمہ داخلہ سندھ کی بڑی مہم: غیر قانونی مقیم افراد کی نشاندہی کے لیے شہریوں سے اپیل

سانگھڑ رپورٹ (سید ضیغم علی گیلانی)
محکمہ داخلہ حکومت سندھ کی جانب سے عوام میں آگاہی مہم شروع کی گئی ہے، جس کا مقصد غیر قانونی مقیم افراد کی نشاندہی اور قومی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانا ہے اس سلسلے میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے اردگرد موجود مشکوک سرگرمیوں اور غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں۔ جاری کردہ آگاہی پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی علاقے میں غیر قانونی رہائش، جعلی شناختی دستاویزات یا مشکوک نقل و حرکت نظر آئے تو فوری طور پر ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی جائے۔ حکام کے مطابق اطلاع دینے والے شہریوں کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔ محکمہ داخلہ سندھ و وفاقی حکومت کے مطابق یہ اقدام قومی ایکشن پلان اور معاشرے سے پُر تشدد, انتہا پسندی کاروائی کے رجحانات کی روکتھام اور امن استحکام کو فروغ دے کر دھشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے جس میں عوام کا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ حکام نے مزید کہا کہ شہریوں کی بروقت اطلاع سے جرائم کی روک تھام اور امن و امان کے قیام میں مدد مل سکتی ہے۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس مہم کا حصہ بنیں اور اپنے ملک کے امن و استحکام کے لیے کردار ادا کرتے ہوئے عسکری قیادت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ میں رہیں اور دشمن کی پروپیگنڈہ کا منہ جواب کے ہر وقت تیار رہیں.
امریکہ ایران مذاکرات: 15 نکات، نورا کشتی کا اختتام اور پاکستان کا کردار
تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں
#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

