شہداء پاک فوج قوم کا فخر ہیں، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کریں گے: چوہدری اقبال گجر و دیگر

شہداء پاک فوج قوم کا فخر، قربانیاں تاریخ کا سنہری باب ہیں: ن لیگی رہنما

گوجرانوالہ (17 جولائی 2026ء): مسلم لیگ (ن) کے سابق صوبائی وزیر چوہدری اقبال گجر، سابق ایم پی اے حاجی عبدالرؤف مغل، پی پی 60 کے ٹکٹ ہولڈر معظم رؤف مغل اور سٹی نائب صدر جمشید ایوب بٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ شہداء پاک فوج قوم کا عظیم فخر ہیں۔ وطنِ عزیز میں امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے جو جرات، بہادری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کیا ہے، وہ تاریخ کا ایک سنہری باب ہے۔رہنماؤں نے مزید کہا کہ ہم پر اور ہماری آنے والی نسلوں پر ان شہداء اور ان کے اہل خانہ کا قرض ہے، جسے کبھی نہیں چکایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر پاکستان کے امن، ترقی اور استحکام کے کھلے دشمن ہیں، لیکن پاکستانی عوام ہر موڑ پر اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ملک دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے قومی اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ ن لیگی رہنماؤں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے، سرحدوں کے دفاع اور ملکی سلامتی کے لیے انتہائی مؤثر کردار ادا کر رہی ہے۔ ان کی بصیرت اور قائدانہ صلاحیتوں کے باعث پاکستان کا دفاع پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور مستحکم ہوا ہے۔

​ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *