گوجرانوالہ پولیس مقابلے: 2 ڈاکو ہلاک، 4 گرفتار – تازہ ترین اپڈیٹ 2026

گوجرانوالہ میں پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن: 6 مقابلے، 2 خطرناک ڈاکو ہلاک، 4 زخمی حالت میں گرفتار

گوجرانوالہ: سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایت پر گوجرانوالہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں 6 پولیس مقابلوں کے دوران 30 سے زائد مقدمات میں مطلوب 2 ریکارڈ یافتہ بین الاضلاعی ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے، جبکہ 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ لدھیوالہ وڑائچ اور تھانہ کینٹ میں ہونے والے مقابلوں میں ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت سلامت اور مقصود کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان گوجرانوالہ سمیت سیالکوٹ، شیخوپورہ اور لاہور پولیس کو سنگین جرائم، ڈکیتی، راہزنی اور قتل جیسے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور نقدی برآمد کر لی ہے، جبکہ ان کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔اس کے علاوہ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں بھتہ خوری، منشیات فروشی اور بچیوں کو حراساں کرنے والے 4 ملزمان کو بھی زخمی حالت میں گرفتار کیا ہے۔ سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا ہے کہ پر امن معاشرے کی تشکیل کے لیے جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی ناگزیر ہے، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

​ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *