گوجرانوالہ میں نان اور روٹی کی قیمتیں مقرر: خلاف ورزی پر سخت کارروائی

گوجرانوالہ: روٹی اور نان کی مقررہ قیمتوں پر فروخت یقینی بنائیں، خلاف ورزی پر تندور سیل ہوں گے: اے ڈی سی ہیڈکوارٹر

اے ڈی سی ہیڈکوارٹر شبیر حسین بٹ ضلعی انتظامیہ کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر شبیر حسین بٹ نے ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی ہدایات پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور نان بائی ایسوسی ایشن کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ حکومتِ پنجاب کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر نان اور روٹی کی فروخت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔اے ڈی سی ہیڈکوارٹر نے ہدایت کی کہ روٹی کا وزن 100 گرام (قیمت 14 روپے) اور نان کا وزن 120 گرام ہونا لازمی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ وزن میں کمی یا مقررہ نرخوں سے زائد وصولی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والے تندوروں کو فوری طور پر سیل کر دیا جائے گا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ تمام تندور اور ہوٹل مالکان حکومتی نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں۔ نان بائی ایسوسی ایشن نے حکومتی نرخوں پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ گراں فروشی کی صورت میں فوری شکایت ٹول فری نمبر 0800-02345 یا ضلعی کنٹرول روم 055-9200070 پر درج کروائیں۔

​ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *