پٹرول اور ڈیزیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ: وزیراعظم کا ریلیف پیکج اور سبسڈی کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے اور مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگی صورتحال کے پیشِ نظر

پٹرول اور ڈیزیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ: وزیراعظم کا ریلیف پیکج اور سبسڈی کا اعلان

​اسلام آباد (نیوز ڈیسک): عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے اور مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگی صورتحال کے پیشِ نظر حکومتِ پاکستان نے پٹرول اور ڈیزیل کی قیمتوں میں اچانک بڑے اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک نے نئی قیمتوں اور عوامی ریلیف کے لیے بڑے سبسڈی پیکج کی تفصیلات جاری کر دی ہیں-​حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزیل کی قیمتیں اب درج ذیل سطح پر ہوں گی ۔ ​پٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ​ڈیزیل کی نئی قیمت 520 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہو گی ۔ ​وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر قوم کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں خلیجی جنگوں کی وجہ سے قیمتیں قابو سے باہر ہو گئی ہیں، جس کا اثر براہِ راست پاکستان پر پڑ رہا ہے۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ ہمیں عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ کیے گئے معاہدوں اور بین الاقوامی منڈی کے دباؤ کے باعث یہ کڑوا گھونٹ بھرنا پڑ رہا ہے، لیکن ہم غریب طبقے کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ہماری ترجیح ہے کہ اس اضافے کا بوجھ عام آدمی کے بجائے صاحبِ ثروت طبقہ اٹھائے۔​وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قیمتوں میں اضافے کے باجود پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں غیر ضروری اضافے کو روکا جائے اور مہنگائی کو قابو کرنے کے لیے انتظامی سطح پر سخت مانیٹرنگ کی جائے۔​بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے حکومت نے درج ذیل سبسڈی کا اعلان کیا ہے۔ہر ماہ 20 لیٹر پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر رعایت دی جائے گی۔ انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کو ڈیزیل پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی۔ٹرک اور مال بردار گاڑیوں کو فیول پر 70 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ریلوے کے کرایوں کو مستحکم رکھنے کے لیے الگ سے فنڈز جاری کیے جائیں گے۔

ٹرمپ کے ہوائی قلعے اور سمندر کے تلخ حقائق: ‘سند یافتہ چھڈو’ کے خطاب کا مکمل پوسٹ مارٹم


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *