قبولہ شریف اور چوک مرلے میں قصابوں کی من مانیاں — عوام شدید پریشان

آصف بلال چوہان کے مطابق عارف والا کے نواحی علاقے
عید سے قبل قبولہ شریف اور چوک مرلے میں بڑے گوشت کے قصابوں نے من مانے ریٹ مقرر کر لیے ہیں، جس کے باعث عام شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بڑا گوشت سرکاری نرخوں کو نظر انداز کرتے ہوئے 1200 سے 1300 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی مؤثر چیکنگ نہ ہونے کے باعث قصاب اپنی مرضی کے نرخ وصول کر رہے ہیں۔ مہنگائی کے اس دور میں یہ اضافی بوجھ غریب اور متوسط طبقے کے لیے ناقابل برداشت بنتا جا رہا ہے۔
حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل
بروز جمعرات، جمعہ اور ہفتہ خصوصی اقدامات کرتے ہوئے سرکاری نرخوں پر گوشت کی فروخت یقینی بنائی جائے تاکہ عام آدمی کی پہنچ سے گوشت دور نہ ہو۔
عوامی مطالبہ ہے کہ فوری کارروائی کرتے ہوئے چیکنگ سخت کی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں کو حقیقی ریلیف مل سکے

ہرمز کی لہریں اور امریکی زوال: تزویراتی تجزیہ از ملک توصیف احمد

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *