شیرگڑھ: کوٹ ٹبہ کرکٹ لیگ کا فائنل کاشف رضا الیون کے نام، کھلاڑیوں کا بھرپور جشن

کوٹ ٹبہ کرکٹ لیگ فائنل ونر ٹرافی اور کھلاڑی - اردو پوائنٹ پریس

​اوکاڑہ (رپورٹ: شرافت علی)
شیرگڑھ کے نواحی گاؤں کوٹ ٹبہ میں منعقدہ سالانہ تین روزہ “کوٹ ٹبہ کرکٹ لیگ” اپنے تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز فائنل معرکے میں کاشف رضا کی ٹیم نے عدنان الیون کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔​تفصیلات کے مطابق، کوٹ ٹبہ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی تین روزہ کرکٹ سیریز کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے کی چار بہترین ٹیموں نے حصہ لیا۔ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کر کے شائقین کے دل جیت لیے۔​ایونٹ کا فائنل میچ عدنان الیون اور کاشف الیون کے درمیان کھیلا گیا، جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ تاہم، آخری لمحات میں کاشف رضا کی ٹیم نے بہترین حکمت عملی اور عمدہ کارکردگی کی بدولت کامیابی حاصل کی۔​کامیابی کے بعد کھلاڑیوں اور حامیوں کی جانب سے گراؤنڈ میں بھرپور جشن منایا گیا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے۔ تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات اور فاتح ٹیم کو ٹرافی تقسیم کی۔ اس موقع پر اہالیان علاقہ کا کہنا تھا کہ ایسے صحت مند مقابلوں سے نوجوانوں میں مثبت سرگرمیاں فروغ پاتی ہیں۔

خدارا ہمیں پاکستان سے بچائیں، طالبان حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *