ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ، طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ
وزیر اعلیٰ پنجاب ہیلتھ ریفارمز پروگرام: ڈی سی گوجرانوالہ کا چلڈرن ہسپتال کا معائنہ، غفلت برداشت نہ کرنے کا انتباہ
وزیر اعلیٰ پنجاب کے ‘ہیلتھ ریفارمز پروگرام’ کے تحت ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی طبی و انتظامی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی، آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (او پی ڈی)، مختلف وارڈز اور دیگر اہم شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حاضری چیک کی اور ہسپتال میں نظم و ضبط کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے مریض بچوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، علاج معالجے کے انتظامات، مفت ادویات کی دستیابی اور صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کا بغور معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے زیر علاج بچوں کے والدین سے ملاقات کر کے ہسپتال کے انتظامات کے حوالے سے ان کی آراء اور درپیش مسائل معلوم کیے۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے ہسپتال انتظامیہ کو سخت ہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی، صفائی کے اعلیٰ معیار اور عملے کی بروقت حاضری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بچوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد
نوٹ: اس تحریر میں بیان کردہ تمام تجزیاتی نکات اور آراء مصنف کی ذاتی تحقیقی بصیرت پر مبنی ہیں، جس کا مقصد قارئین کو عالمی اور علاقائی بدلتی ہوئی صورتحال سے باخبر رکھنا ہے۔ ادارے کا مصنف کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
مصنف کا تعارف
ملک توصیف احمد کا شمار پاکستان کے سینئر اور متحرک صحافیوں میں ہوتا ہے۔ آپ گزشتہ 19 سال سے زیادہ عرصے سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں اور بطور تحقیقاتی صحافی و کالم نگار اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں۔
- موجودہ ذمہ داریاں: آپ نجی ٹی وی چینل ‘کوہ نور نیوز’ کے گوجرانوالہ میں بیورو چیف اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) ورکرز کے منتخب سیکرٹری جنرل ہیں۔
- ادارتی خدمات: آپ اردو نیوز پورٹل ‘اردو پوائنٹ پریس’ اور ‘ایم ٹی اے میڈیا سلوشنز’ کے سی ای او (CEO) ہیں۔
- اعزازات: صحافتی خدمات کے اعتراف میں آپ کو حکومتِ پنجاب کی جانب سے بہترین کالم نگار کا ایوارڈ (2017) اور پرویز شوکت ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
- سابقہ خدمات: آپ پریس کلب راہوالی اور گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر بھی رہ چکے ہیں۔
#MalikTouseefAhmed
