ضلعی مساجد کمیٹی گوجرانوالہ: 6 مساجد کے لیے این او سی جاری – تازہ ترین خبر
گوجرانوالہ: ضلعی مساجد کمیٹی کا اجلاس، 6 مساجد کے لیے این او سی جاری، امن و ہم آہنگی کے فروغ پر زور
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) گوجرانوالہ ذیشان ندیم کی زیرِ صدارت ضلعی مساجد کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مساجد و عبادت گاہوں سے متعلق 18 کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے قانونی تقاضے پورے کرنے والے 6 کیسز کے لیے این او سی (NOC) جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں 7 کیسز قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر مسترد کر دیے گئے، جبکہ 4 کیسز میں مزید رپورٹس طلب کی گئیں اور ایک کیس کو ضروری دستاویزات مکمل کرنے کی ہدایت کے ساتھ ملتوی کر دیا گیا۔اجلاس میں علامہ جواد قاسمی، محمد یوسف کھوکھر سمیت کمیٹی اراکین اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان ندیم نے کہا کہ مساجد اور مدارس معاشرے میں امن، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کے مراکز ہیں۔ انہوں نے علمائے کرام پر زور دیا کہ وہ اپنے خطبات کے ذریعے برداشت، اتحاد اور قانون کی پاسداری کا پیغام عام کریں۔ شرکاء نے شفاف عمل کے ذریعے این او سی جاری کرنے کے حکومتی اقدام کو سراہا۔
ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد
تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں
#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress
