گوجرانوالہ: پولیس کے کریک ڈاؤن میں 1 ملزم ہلاک، 4 زخمی حالت میں گرفتار
گوجرانوالہ: پولیس کے کریک ڈاؤن میں 1 ملزم ہلاک، 4 زخمی حالت میں گرفتار
گوجرانوالہ (نمائندہ): گوجرانوالہ پولیس نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری آپریشن کے دوران 05 اہم کارروائیوں اور مقابلوں میں ایک ملزم کو ہلاک اور 04 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔ سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے تمام واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈویژنل ایس پیز سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔نمایاں ترین کارروائی تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقے میں ہوئی، جہاں اپنی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے سنگین مقدمے میں مطلوب ملزم ممتاز اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا۔ ملزم کے قبضے سے 30 بور پسٹل برآمد ہوا، جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔دیگر کارروائیوں میں تھانہ گکھڑ منڈی، سیٹلائیٹ ٹاؤن، صدر کامونکی اور علی پور چٹھہ کی پولیس نے راہزنی، موٹر سائیکل چوری اور اقدامِ قتل میں ملوث 04 اشتہاری و ریکارڈ یافتہ ملزمان کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق تمام ملزمان سے ناجائز اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکلز برآمد ہوئی ہیں۔ سی پی او کا کہنا ہے کہ پرامن معاشرے کے قیام کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔
ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد
تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں
#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress
