آزاد جموں و کشمیر انتخابات 2026: گوجرانوالہ میں شفاف اور پرامن پولنگ کیلئے انتظامات کو حتمی شکل

آزاد جموں و کشمیر انتخابات 2026: گوجرانوالہ میں سیکیورٹی اور انتظامی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت

گوجرانوالہ (20 جولائی 2026): آزاد جموں و کشمیر انتخابات 2026 کو پرامن، شفاف اور منظم طریقے سے مکمل کرنے کے عزم کے ساتھ انتظامی و سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے ایک اہم اجلاس کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ریجنل الیکشن کمشنر، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن، اے سی جی اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں انتخابی عمل کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے، پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے سخت حفاظتی حصار، حساس مقامات کی کڑی نگرانی اور انتخابی عملے کی معاونت سمیت دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر محمد علی نے زور دیا کہ تمام متعلقہ محکمے آپسی ہم آہنگی کو یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کو غیر جانبدار اور پرامن ماحول میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حکومت پنجاب اور الیکشن کمیشن کی پالیسیوں کے مطابق تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے ایک مؤثر حکمت عملی تیار رکھی جائے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو تاکید کی کہ پولنگ کے دن ٹریفک مینجمنٹ، سیکیورٹی اور ریسکیو کی خدمات کی مسلسل نگرانی کی جائے تاکہ ووٹرز بلا خوف و خطر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں۔اس موقع پر ریجنل الیکشن کمشنر نے انتخابی تیاریوں پر بریفنگ دی، جبکہ تمام ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اضلاع میں کی گئی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ تمام ادارے مربوط حکمت عملی کے تحت آزاد جموں و کشمیر انتخابات 2026 کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔

​ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *