ڈی جی لوکل گورنمنٹ بینش فاطمہ کا گوجرانوالہ دورہ: پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ

پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام: ڈی جی لوکل گورنمنٹ کا گوجرانوالہ دورہ، ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل کی ہدایت

گوجرانوالہ: ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ پنجاب، بینش فاطمہ نے کمشنر آفس گوجرانوالہ کا اہم دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے گوجرانوالہ ڈویژن میں “پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام” (PDP) کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قمر ذیشان سمیت متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران سیوریج، سڑکوں کی تعمیر و بحالی، نکاسی آب اور شہری انفراسٹرکچر جیسے اہم منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ متعلقہ افسران نے منصوبوں کی موجودہ صورتحال، درپیش چیلنجز اور فنڈز کے استعمال کے حوالے سے ڈی جی لوکل گورنمنٹ کو آگاہ کیا۔ڈی جی لوکل گورنمنٹ بینش فاطمہ نے واضح ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل مقررہ مدت کے اندر کی جائے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کاموں میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عوام ان سہولیات سے جلد استفادہ کر سکیں۔کمشنر گوجرانوالہ محمد علی نے اجلاس کو بتایا کہ ڈویژن بھر میں تمام ترقیاتی کاموں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور متعلقہ محکموں کو سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ عوامی فلاح و بہبود کے ان منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ اجلاس کے اختتام پر حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کو جدید اور پائیدار بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

​ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *