ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا سکول دورہ: موسم گرما کی تعطیلات میں تعلیمی انتظامات کا جائزہ

ایجوکیشن ریفارمز: ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا سکول کا دورہ، تعطیلات کے دوران انتظامات کی جانچ پڑتال

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے وزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلتھ ریفارمز پروگرام کے تحت چلڈرن ہسپتال گوجرانوالہ کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے او پی ڈی، ایمرجنسی اور فارمیسی سمیت دیگر شعبوں کا معائنہ کیا اور مریضوں کو ملنے والی طبی سہولیات و ادویات کی دستیابی کو چیک کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو واضح ہدایت کی کہ مریضوں کی دیکھ بھال میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور ہر آنے والے مریض کو بروقت علاج کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ نوید احمد نے زیر علاج بچوں کے لواحقین سے بات چیت کر کے سہولیات کا فیڈ بیک بھی لیا۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے ایجوکیشن ریفارمز پروگرام کے تحت گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز جنڈیالہ باغ والا کا صبح سویرے دورہ کیا۔ انہوں نے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران سکول میں صفائی ستھرائی، پینے کے صاف پانی، بجلی اور کلاس رومز کی حالت کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ڈی سی گوجرانوالہ نے ہدایت کی کہ سکول کھلنے سے قبل تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے جائیں تاکہ طلبہ کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی مؤثر مانیٹرنگ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

​ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *