ملزم عادل گرفتار: ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کا کیس – گوجرانوالہ نیوز

کامونکی: ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کا ملزم پولیس مقابلہ کے بعد زخمی حالت میں گرفتار

گوجرانوالہ: تھانہ صدر کامونکی کے علاقہ میں 26 سالہ ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کے مقدمے میں ملوث مرکزی ملزم عادل پولیس حراست سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران پولیس مقابلے میں زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق ملزم عادل جسمانی ریمانڈ پر تھا اور اسے تفتیش کے سلسلے میں منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں 4 نامعلوم مسلح ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر کے اسے چھڑانے کی کوشش کی۔ جوابی فائرنگ کے بعد ملزم عادل زخمی حالت میں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے مسلح ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ڈی پی او کامونکی کی نگرانی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور شہر بھر میں ناکہ بندی سخت کر دی گئی ہے۔ سی پی او کا کہنا ہے کہ “پر امن اور محفوظ معاشرے کی تشکیل کے لیے جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی ناگزیر ہے۔”

​ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *