ڈی سی نوید احمد کا گوندلانوالہ ہسپتال کا اچانک دورہ | طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ
صحت کی معیاری خدمات کی فراہمی اولین ترجیح، ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال گوندلانوالہ کا دورہ
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال گوندلانوالہ کا اچانک دورہ کیا تاکہ ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور انتظامی امور کا جائزہ لیا جا سکے۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور زیرِ علاج مریضوں کی عیادت کی۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے براہِ راست گفتگو کرتے ہوئے ہسپتال میں مفت ادویات کی فراہمی اور ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کے رویے کے بارے میں دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے معیار اور طبی عملے کی حاضری کو بھی چیک کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی کہ مریضوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مریضوں کی سہولت کے لیے لفٹس اور دیگر سہولیات کو بلا تعطل فعال رکھنے کا حکم دیا تاکہ بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کو کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں معیاری اور باوقار طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کو تاکید کی کہ مریضوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، ادویات کی دستیابی میں شفافیت برقرار رکھیں اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنائیں۔
ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد
تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں
#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress
