گوجرانوالہ کا دورہ: پولیس دفاتر اور تھانہ جات میں بہتری کی ہدایات

آر پی او خرم شہزاد حیدر وڑائچ کا گوجرانوالہ کا دورہ: پولیس سروس کی بہتری کے لیے سخت ہدایات

گوجرانوالہ (نمائندہ): ریجنل پولیس آفیسر (RPO) خرم شہزاد حیدر وڑائچ نے ضلع گوجرانوالہ کا تفصیلی دورہ کیا، جس کا مقصد پولیسنگ کے معیار، شفافیت اور عوامی سروس ڈلیوری کو بہتر بنانا تھا۔ دورے کے دوران انہوں نے سی پی او آفس، ایس ایس پی آپریشنز اور انویسٹی گیشن سمیت اہم پولیس دفاتر اور مالخانہ کا اچانک معائنہ کیا۔آر پی او نے تھانہ صدر اور تھانہ سبزی منڈی کے SIPS کے تحت انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے فرنٹ ڈیسک، حوالات اور سکیورٹی سسٹمز کو مزید جدید اور عوام دوست بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ تفتیش کے عمل کو میرٹ پر لایا جائے اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے۔ آر پی او کا کہنا تھا کہ ہر شہری کو بروقت اور باوقار پولیس سروس کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے، اور پیشہ ورانہ فرائض میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

​ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *