محکمہ زراعت گوجرانوالہ: دھان کی فصل پر تربیتی ورکشاپ اور لیپ ٹاپ کی تقسیم
گوجرانوالہ: محکمہ زراعت اور ایف ایف سی کے زیرِ اہتمام دھان کی فصل پر تربیتی ورکشاپ، افسران میں لیپ ٹاپ تقسیم
محکمہ زراعت توسیع گوجرانوالہ اور فوجی فرٹیلائزرز کمپنی (FFC) کے تعاون سے ٹریننگ ہال، ڈائریکٹر زراعت توسیع گوجرانوالہ میں ایک خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر شکیل احمد، ایف ایف سی کے ہیڈ فارم ایڈوائزری طارق جاوید، فیلڈ سٹاف، کھاد ڈیلرز اور کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین نے شرکاء کو دھان کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی، بیماریوں، کیڑوں کے تدارک اور متوازن کھادوں کے استعمال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ غلام غوث نے دھان میں ممنوعہ زہروں کے مضر اثرات سے آگاہ کیا، جبکہ ڈاکٹر مظہر فرید اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام فرید نے فصل کے بہتر انتظام پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر شکیل احمد نے ‘ماڈرنائزیشن ایگریکلچر ایکسٹینشن سروسز پنجاب’ کے تحت محکمہ زراعت کے افسران میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔
ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد
تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں
#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress
