پنجاب ہائی وے پٹرول اور کنگز گروپ آف کالجز کا MOU – مفت تعلیم کا اعلان
پنجاب ہائی وے پٹرول اور کنگز گروپ آف کالجز کا معاہدہ: شہداء کے بچوں کے لیے 100 فیصد مفت تعلیم کا اعلان
پنجاب ہائی وے پٹرول گوجرانوالہ ریجن اور کنگز گروپ آف کالجز کے درمیان ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط کیے گئے۔ تقریب کے دوران ریجنل آفیسر ایس پی میاں معظم علی اور ڈائریکٹر کنگز گروپ آف کالجز رانا منظور احمد نے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت کالج کی جانب سے پٹرولنگ پولیس کے شہداء اور دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کو 100 فیصد مفت تعلیم، جبکہ حاضر سروس ملازمین کے بچوں کو تعلیمی اخراجات میں 80 فیصد رعایت دی جائے گی۔اس موقع پر NAVTTC کے زیرِ اہتمام ڈرائیونگ کلاس کے طلباء کے لیے ‘روڈ سیفٹی آگاہی سیشن’ کا بھی انعقاد کیا گیا۔ ایس پی میاں معظم علی نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روڈ سینس اور ٹریفک قوانین کی پاسداری ہی محفوظ شاہرات کی ضمانت ہے۔ انہوں نے ڈرائیونگ سیکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بغیر تربیت گاڑی چلانا حادثات کا سبب بنتا ہے۔ انہوں نے شہریوں کو ٹریفک قوانین، ہیلمٹ کے استعمال اور ایمرجنسی ہیلپ لائنز (15، 1124، 130) کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ سیشن کے اختتام پر طلباء نے روڈ سیفٹی کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کرنے پر ایس پی میاں معظم علی کا شکریہ ادا کیا۔
ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد
تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں
#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress
