​ایران جنگ بندی: شہباز شریف اور عاصم منیر نے دنیا کو تباہی سے بچا لیا، شازیہ فرید | گوجرانوالہ نیوز

گوجرانوالہ 8اپریل2026ء ( ) مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی شازیہ فرید نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی میں وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیرنے کلیدی کردار ادا کیا

گوجرانوالہ 8اپریل2026ء ( ) مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی شازیہ فرید نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی میں وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیرنے کلیدی کردار ادا کیا ہے،دنیا کو ایٹمی جنگ کی تباہی اور ہولناکی سے بچانے کے لئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے اور عالمی برادری خراجِ تحسین پیش کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا وزیراعظم میاں شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مؤثر سفارتکاری اور روابط اس کامیابی کا اہم سبب ہیں ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کا پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کا خواب آج حقیقت بنتا دکھائی دے رہا ہے پاکستان دنیا میں آج وہ کردار ادا کرر ہا ہے جسکا کبھی تصور نہیں کیا جا سکتا تھا شازیہ فرید نے کہا کہ پوری قوم اس کامیابی پر فخر محسوس کر رہی ہے جبکہ بین الاقوامی میڈیا بھی پاکستان کو سراہ رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ عالمی امن میں کردار ادا کرنے پر پاکستان نوبل انعام کا حقیقی حقدار ہے پاکستان نے ایک بار پھر خود کو امن پسند اور ذمہ دار ریاست ثابت کیا ہے

​ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *