شیخوپورہ: وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق شجر کاری مہم کا افتتاح

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شیخوپورہ میں موسمِ بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز

 ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ ہرن مینار میں پودا لگاتے ہوئے

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے “سرسبز پنجاب” ویژن اور خصوصی ہدایات کی روشنی میں شیخوپورہ میں موسمِ بہار کی شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔ مہم کا آغاز تاریخی مقام ہرن مینار سے کیا گیا، جس کا مقصد ضلع بھر میں ہریالی کو فروغ دینا اور ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہے۔​ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے مغلیہ دور کی عظیم فنِ تعمیر کے شاہکار “ہرن مینار” میں پودا لگا کر اس مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شجر کاری وقت کی اہم ضرورت ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع کے ہر کونے کو سرسبز بنایا جائے گا۔​افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ، ڈسٹرکٹ جنگلات آفیسر، سی او میونسپل کمیٹی اور محکمہ جنگلات کے عملہ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے بھی مختلف مقامات پر پودے لگا کر مہم میں اپنا حصہ ڈالا۔​ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کی کہ ​سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں اور کھلی جگہوں پر زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں۔​لگائے گئے پودوں کی آبیاری اور حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔​عوام میں شجر کاری کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے آگاہی مہم چلائی جائے۔​تقریب کے اختتام پر ملک کی خوشحالی اور مہم کی کامیابی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

ٹرمپ کے ہوائی قلعے اور سمندر کے تلخ حقائق: ‘سند یافتہ چھڈو’ کے خطاب کا مکمل پوسٹ مارٹم


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *