گوجرانوالہ: پنجاب ہائی وے پٹرول کی ماہِ مارچ میں شاندار کارکردگی، 424 مقدمات درج
ماہ مارچ میں ریجن بھر میں پی ایچ پی نے جدید پولیس ایپ کے ذریعے 691384 افراد اور602850 گاڑیوں کو چیک کیا

گوجرانوالہ(ڈویژنل بیورو رپورٹ)پنجاب ہائی وے پٹرول گوجرانوالہ ریجن کی ماہ مارچ کی شاندار کارکردگی مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف 424 مقدمات درج کروائے گئے۔ ماہ مارچ میں ریجن بھر میں پی ایچ پی نے جدید پولیس ایپ کے ذریعے 691384 افراد اور602850 گاڑیوں کو چیک کیا دوران چیکینگ 28 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا۔ دورانِ چیکنگ 27 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔پی ایچ پی نے ماہ مارچ میں 12 چوری شدہ کاریں اور 64 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کیے ۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 57656 گاڑیوں کے چالان بھی کیے گئے۔ دورانِ سفر مشکلات کے شکار 8812 مسافروں کو مختلف نوعیت کی مدد و راہنمائی فراہم کی۔14گمشدہ بچوں کو انکے والدین سے ملوایا گیا۔مختلف حادثات میں مضروب ہونیوا لے 72 افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ماہ مارچ میں پی ایچ پی نے ہائی ویز پر ناجائز اسلحہ ہولڈرز سے 03 پسٹل درجنوں گولیاں برامد کیں۔منشیات سپلائر سے 11 لیٹر شراب برآمد کر کے قانونی کاروائی کی گئی۔مسافر گاڑیوں میں غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والوں کے خلاف 159 مقدمات درج کروائے۔ شہریوں کی سہولت کے لیے 4139 ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کیے گئے۔ خدمت مرکز سے 2564 افراد کو پولیسنگ خدمات فراہم کی گئیں۔شاہرات پر شہریوں سے بداخلاقی اور کرپشن کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ان کی جان ومال کے تحفظ اور سہولت کیلئے جذبہ خدمت کے تحت فرائض ادا کئے جائیں۔عوام کے جان و مال کا تحفظ اور بے لوث خدمت پی ایچ پی کا نصب العین ہے۔عبادت نثار ریجنل آفیسر پنجاب ہائی وے پٹرول ریجن گوجرانولہ.
ٹرمپ کے ہوائی قلعے اور سمندر کے تلخ حقائق: ‘سند یافتہ چھڈو’ کے خطاب کا مکمل پوسٹ مارٹم
تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں
#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress
