فاروق آباد: صحافتی اتحاد کی بڑی پیش رفت، الیکٹرانک میڈیا کے متحرک صحافیوں کی پریس کلب (رجسٹرڈ) میں شمولیت

اجلاس میں چیئرمین خالد محمود انجم، وائس چیئرمینز رانا حمید الرحمن، رانا نبیل عظمت، ظہیر احمد خان، جنرل سیکرٹری بابر علی بسراء، سینیئر نائب صدر ظہیر احمد قریشی، نائب صدر حاجی محمد شکیل، جوائنٹ سیکرٹری شیخ ماجد علی، سیکرٹری انفارمیشن ملک کامران آزاد، آفس سیکرٹری رانا محمد ارشاد اور دیگر ممبران نے بھرپور شرکت کی

 صدرِ کلب نے نئے ساتھیوں کی شمولیت کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا

​شیخوپورہ (رانا بابر سلیم سے): فاروق آباد کی صحافتی برادری میں اتحاد و یگانگت کی نئی لہر، الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ متحرک صحافیوں نے باضابطہ طور پر پریس کلب رجسٹرڈ فاروق آباد میں شمولیت اختیار کر لی۔​اس اہم پیش رفت کے حوالے سے پریس کلب رجسٹرڈ فاروق آباد کی مجلسِ عاملہ کا ایک خصوصی اجلاس صدر پریس کلب حاجی شہباز احمد گھمن کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین خالد محمود انجم، وائس چیئرمینز رانا حمید الرحمن، رانا نبیل عظمت، ظہیر احمد خان، جنرل سیکرٹری بابر علی بسراء، سینیئر نائب صدر ظہیر احمد قریشی، نائب صدر حاجی محمد شکیل، جوائنٹ سیکرٹری شیخ ماجد علی، سیکرٹری انفارمیشن ملک کامران آزاد، آفس سیکرٹری رانا محمد ارشاد اور دیگر ممبران نے بھرپور شرکت کی۔​اجلاس کے دوران دو تہائی اکثریت اور تمام ممبران کی باہمی مشاورت سے متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ عبدالخالق ورک، فرمان علی مرزا اور ان کے دیگر ساتھیوں کو کلب رولز آف ممبرشپ کے مطابق پریس کلب رجسٹرڈ فاروق آباد کی رُکنیت جاری کی جائے۔ صدرِ کلب نے نئے ساتھیوں کی شمولیت کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا۔​نئے ممبران کے اعزاز میں عنقریب ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں انہیں باقاعدہ طور پر ممبر شپ سرٹیفکیٹ تفویض کیے جائیں گے۔ الیکٹرانک میڈیا فورم کی اس شمولیت سے فاروق آباد کے صحافیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور یہ توقع کی جا رہی ہے کہ اس اتحاد سے علاقے کے مسائل کو اجاگر کرنے اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مزید موثر آواز بلند کی جا سکے گی۔ صحافتی تنظیموں نے اسے فاروق آباد میں مثبت اور تعمیری صحافت کے فروغ کے لیے ایک سنگِ میل قرار دیا ہے۔

ٹرمپ کے ہوائی قلعے اور سمندر کے تلخ حقائق: ‘سند یافتہ چھڈو’ کے خطاب کا مکمل پوسٹ مارٹم


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *