شیخوپورہ: مردہ مرغیوں سے بھرا ٹرک پکڑا گیا، 1300 کلو گرام گوشت برآمد، 3 ملزمان گرفتار
انسانی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔-ضبط کی گئی 1300 کلو گرام مردہ مرغیوں کو پنجاب فوڈ اتھارٹی نے حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق موقع پر ہی تلف کر دیا۔

شیخوپورہ (رانا بابر سلیم سے): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ‘صاف ستھرا پنجاب’ مہم کے تحت پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مردہ مرغیوں کی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی۔کارروائی کی تفصیلات,ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن شیخوپورہ غلام صابر کی زیرِ نگرانی فوڈ سیفٹی ٹیم نے سرگودھا روڈ نزد غازی بائی پاس کے قریب ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک ٹرک (نمبر SAC-4666) کو قبضے میں لیا۔ تلاشی لینے پر ٹرک سے تقریباً 1300 کلو گرام مردہ مرغیاں برآمد ہوئیں، جنہیں شہر کے مختلف حصوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے موقع پر موجود 3 ملوث ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کروا کر ان کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ حکام کے مطابق انسانی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ضبط کی گئی 1300 کلو گرام مردہ مرغیوں کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق موقع پر ہی تلف کر دیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر غلام صابر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عوام کو صاف ستھری اور معیاری خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے اور ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن اسی شدت سے جاری رہے گا۔
ٹرمپ کے ہوائی قلعے اور سمندر کے تلخ حقائق: ‘سند یافتہ چھڈو’ کے خطاب کا مکمل پوسٹ مارٹم
تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں
#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

