گوجرانوالہ: چوہدری سارب میراں کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع بن گئی، حمزہ شہباز سمیت اعلیٰ قیادت کی شرکت

ولیمہ کی تقریب میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و مرکزی راہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف

حمزہ شہباز شریف اور دیگر لیگی قائدین چوہدری اقبال گجر کے پوتے کے ولیمہ کی تقریب میں

گوجرانوالہ31مارچ2026ء ( ) سابق صوبائی وزیر چوہدری اقبال گجر کے پوتے، چوہدری آصف اقبال گجر کے صاحبزادے چوہدری سارب میراں کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع بن گئی، ولیمہ کی تقریب میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و مرکزی راہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف، سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ قاسم خان،صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خاں،صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین,سابق آئی جی ریلوے محمد طاہر رائے، سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان، رانا نذیر احمد خاں، سابق ایم این اے مدثر قیوم ناہرا، سابق ایم پی ایز پیر غلام فرید، حاجی عبدالرؤف مغل،توفیق بٹ،چوہدری ظفر اللہ چیمہ،چوہدری عبدالرحمان گجر،حاجی وقار چیمہ، ارکان صوبائی اسمبلی عمران خالد بٹ، چوہدری اختر علی، حاجی نواز چوہان، عرفان بشیر گجر،سابق صدر چیمبر آف کامرس رانا صدیق خاں، راہنما بزنس گروپ حاجی نیئرجمیل بھٹی، کالم نگار توفیق بٹ سمیت سیاسی وسماجی اور کاروباری راہنماؤں نے شرکت کی اور چوہدری سارب میراں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ تقریب میں شرکت کرنے پر چوہدری اقبال گجر،اورچوہدری آصف اقبال گجر نے پارٹی قائدین، سیاسی راہنماؤں اور دیگر احباب کا شکریہ ادا کیا

خدارا ہمیں پاکستان سے بچائیں، طالبان حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *