گوجرانوالہ: پی پی 65 میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز، پیر عامر فرید کی واسا حکام کو ہدایات
گوجرانوالہ۔امیدوار حلقہ پی پی 65عامر فرید کوڈی ایم ڈی واسا خرم بٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران جاری منصوبوں، سیوریج اور واٹر سپلائی کی اپ گریڈیشن پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے

گوجرانوالہ30مارچ2026ء ( )حلقہ پی پی 65 میں عوامی ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جارہے ہیں، ان خیالات کا اظہار امیدوار حلقہ پی پی 65عامر فرید نے مختلف ترقیاتی کاموں کے معائنے اور واسا حکام کے ساتھ ہونے والے ایک اہم اجلاس کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ حلقے میں عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی ڈھانچے کی مزیدبہتری کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ اس موقع پر ڈی ایم ڈی واسا خرم بٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے ایم پی اے پیر عامر فرید کو جاری منصوبوں، بالخصوص سیوریج اور واٹر سپلائی کی اپ گریڈیشن پر تفصیلی بریفنگ دی، ڈی ایم ڈی واسا انجینئر خرم بٹ انجینئر محمد بلال اور دیگر نے پیر عامر فرید کو بتایا کہ واسا کی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا،پیر عامر فرید نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ تعمیراتی کام کی وجہ سے عوام کو درپیش سفری مشکلات کا خاتمہ ہو سکے پیر عامر فرید نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا منشور عوام کی صدق دل سے خدمت ہے اور ہم وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق حلقہ پی پی 65 کو ایک مثالی حلقہ بنائیں گے۔ انہوں نے جاری کاموں کی کوالٹی پر اطمینان کا اظہار کیا اور افسران کو کام کی رفتار مزید بڑھانے کی ہدایات کیں
خدارا ہمیں پاکستان سے بچائیں، طالبان حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے
تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں
#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

