گوجرانوالہ: بزرگانِ دین کی تعلیمات امت مسلمہ کے مسائل کا حل ہیں، پیر مبشر محمود نقشبندی

عرس مبارک اور چادر پوشی

گوجرانوالہ(اردو پوائنٹ پریس)اولیا اللہ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں آج امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل اولیا کرام اور صوفیائے عظام کی تعلیمات پر عمل کرنے میں موجود ہے۔بزرگان دین کی صحبت سے محبت رسول ۖ ملتی ہے بزرگان دین کے گہوارے علم روشنی اور ہدایت کے مرکز ہیں ،بزرگان دین نے ہر مشکل حالات میں محبت رسولۖ اور سنت رسولۖ کا پرچم بلند رکھا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ممتاز روحانی شخصیت صاحبزادہ حضرت پیر مبشر محمود نقشبندی سجادہ نشین درگاہ حضرت مولوی محمود یٰسین نے سالانہ عرس مبارک حضرت حافظ غلام رسو ل لدھیانوی ، حضرت مولانا مولوی محمود یاسین ،پیر قمر علی خاں کے موقع پرحضرت مولانا مولوی محمود یاسین کے مزار شریف پر چادر پوشی کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ بزرگان دین کی تقلید کرتے ہوئے انسانوں کی ہر طرح خدمت کا بیڑا اٹھا رکھا ہے ۔ ا ولیا کرام کے آستانے یکجہتی وحدت ملی اور لسانی علاقائی اور رنگ ونسل کے تعصبات کا خاتمہ کرنے اور وحدت و یکجہتی کا درس دیتے ہیں یہ آستانے اطاعت خدا اور تعلیمات مصطفے کی عظیم درس گاہیں ہیں۔اس موقع پرصاحبزادہ ڈاکٹر عبدالودود، صاحبزادہ انجینئر نورالقمر، اصغر علی خان ایڈووکیٹ،محمد اکرم، جنید محمود ، محتشم اسلام ،عاصم اسلام، شہریار احمد،محمد مجتبیٰ قمر، حافظ مجاہد علی ،جہانزیب علی ایڈووکیٹ،قاری محمد ارشد، ڈاکٹر فضل الرحمن ،شیخ امین کے علاوہ ملک بھر سے مشائخ الاعظام علمائے کرام نعت خواںحضرات،قراء کرام اور مریدین و زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ قبل ازیں صاحبزادہ پیر مبشر محمود نے مزار شریف کو غسل دیکر تقریبات کا آغاز کیا۔ نماز فجر کے بعد قرآن خوانی کی گئی تقسیم لنگر شریف صبح 8بجے سے دوپہر تک تقسیم کیا گیا ۔ جبکہ نماز عشاء کے بعد محفل میلاد شریف ہوئی۔ آخر پر صاحبزادہ حضرت پیر مبشر محمود نقشبندی مجددی نے ملکی سلامتی ، استحکام ،ترقی خوشحالی، کشمیر ،فلسطین کی آزادی کے لئے خصوصی دعا کی ۔

دنیا بارود کے ڈھیر پر: ایران امریکہ کشیدگی اور پاکستان کی سفارتکاری کا امتحان | تحریر: افتخار بٹ



تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *