کراچی والوں کے لیے راحت، سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

​تفصیل: کراچی میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی ‘کے الیکٹرک’ نے رمضان المبارک کے پیشِ نظر سحر و افطار کے اوقات میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق سحر سے ایک گھنٹہ قبل اور افطار کے ایک گھنٹے بعد تک کسی بھی علاقے میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ تاہم، جن علاقوں میں بجلی چوری اور بقایا جات کی شرح زیادہ ہے، وہاں تکنیکی فالٹ یا اضافی بوجھ کی صورت میں عارضی بندش ہو سکتی ہے۔ شہریوں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے حکومت سے مستقل ریلیف کا مطالبہ کیا ہے۔

تعلیم یا کھلی تجارت؟ گوجرانوالہ کے نجی سکولوں نے والدین کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال دیا؛ سرکاری سکولوں کی ناقص کارکردگی نے عوام کو نجی مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *