تھانہ لدھیوالہ وڑائچ میں ڈکیتی و چوری کی 17 وارداتیں، شہری لٹ گئے

ھانہ لدھیوالہ وڑائچ میں ڈکیتی و چوری کی 17 وارداتیں، شہری لٹ گئے

تھانہ لدھیوالہ وڑائچ میں جرائم کا راج: ایک ہی روز میں 17 وارداتیں، شہریوں کے گھروں اور دکانوں کا صفایا
​گوجرانوالہ ( ڈویژنل بیورو رپورٹ )تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کا علاقہ ڈاکوؤں اور چوروں کے رحم و کرم پر آ گیا، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چوری اور ڈکیتی کی 17 مختلف وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی، زیورات، موٹر سائیکلوں اور گھریلو سامان سے محروم کر دیا گیا۔ پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم تاحال کوئی ریکوری عمل میں نہ آ سکی۔​تفصیلات کے مطابق قاضی اسٹاف کے قریب 3 مسلح ڈاکوؤں نے محمد سلمان اور اس کے دوست عمران سے آئی فون اور نقدی چھین لی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔
​گھروں میں نقب زنی اور خواتین کی جمع پونجی پر ہاتھ صاف
​افضل ٹاؤن کی رہائشی شکیلہ بی بی کے گھر سے چور 1 لاکھ روپے نقدی، طلائی ٹاپس، کپڑے اور یہاں تک کہ جوتیاں بھی لے اڑے۔ کوٹ قاضی میں غلام حسین کے گھر چور چھت کے راستے داخل ہو کر موبائل فون اور نقدی لے گئے، جبکہ اسی علاقے کے رہائشی اکرم کے گھر سے بھی ہزاروں روپے کی چوری ہوئی۔​لدھیوالہ وڑائچ میں درزی کی دکان سے 18 قیمتی سوٹ چوری کر لیے گئے جبکہ کسانوں کو بھی نہ بخشا گیا۔ رانا بابر، محمد سرفراز اور محمد طفیل کے ڈیروں اور کھیتوں سے زرعی موٹریں، سینکڑوں گز تار اور بجلی کے میٹرز چوری کر لیے گئے۔
​چوری کی دیگر وارداتیں
​اسلام سٹی ٹاؤن، ٹھکرکے، اور منڈیالہ میر شکاراں میں بھی چوروں نے گھروں کے تالے توڑ کر پنکھے، گندم، واٹر پمپ، لوہے کے اوزار اور سکریپ تک لوٹ لی۔ مدوخلیل اور قلعہ میاں سنکھ کے علاقوں سے انٹرنیٹ تار، موبائل فون اور موٹر سائیکلیں بھی چوری ہوئیں۔​شہریوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے تحفظ فراہم کرنے اور گشت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکہ ایران مذاکرات: 15 نکات، نورا کشتی کا اختتام اور پاکستان کا کردار


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *