اسرائیلی مئیر کے بعد آرمی چیف کا بھی اعترافِ شکست: “فوج ختم ہو رہی ہے، اب مزید نہیں لڑ سکتے”

​یروشلم/گوجرانوالہ (ڈویژنل بیورو رپورٹ)
مشرقِ وسطیٰ کی جنگ میں اسرائیل کو لگاتار بڑے جھٹکے؛ اسرائیلی مئیر کی میڈیا کے سامنے آہ و بکا کے بعد اب اسرائیلی آرمی چیف نے بھی اپنی فوج کی جزوی شکست اور تباہی کا اعتراف کر لیا ہے۔ آرمی چیف نے حکومت کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو اسرائیلی فوج اندرونی طور پر مکمل طور پر ٹوٹ جائے گی۔​اسرائیلی آرمی چیف نے کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے 10 “لال جھنڈے” (Red Flags) کھڑے کر دیے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ریزرو فوجی اب ذہنی اور جسمانی طور پر اس قابل نہیں رہے کہ وہ مزید جنگ لڑ سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سپاہیوں کی شدید قلت کا شکار ہیں اور موجودہ افرادی قوت کے ساتھ محاذ سنبھالنا ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔​سابق اسرائیلی وزیراعظم اور دفاعی ماہرین نے بھی اس سنگین صورتحال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو اس وقت کم و بیش 20,000 تازہ دم فوجیوں کی فوری ضرورت ہے جو دستیاب نہیں ہیں۔ انہوں نے نیتن یاہو حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی ٹھوس حکمتِ عملی، کم وسائل اور ناکافی افرادی قوت کے ساتھ جنگ شروع کر کے فوج کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا گیا ہے۔​سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ چند روز قبل اسرائیلی مئیر کا میڈیا کے سامنے پھوٹ پھوٹ کر رونا محض ایک جذباتی ردِعمل نہیں تھا بلکہ وہ اس آنے والی تباہی کا پیش خیمہ تھا جس کا اعتراف اب خود آرمی چیف کر رہے ہیں۔ اسرائیل کے دفاعی نظام “آئرن ڈوم” کی ناکامی اور اب افرادی قوت کی کمی نے تل ابیب کے ایوانوں میں صفِ ماتم بچھا دی ہے۔

امریکہ ایران مذاکرات: 15 نکات، نورا کشتی کا اختتام اور پاکستان کا کردار


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *