امریکی فضائیہ کا غرور خاک میں مل گیا: ایران کے خلاف جنگ میں 16 جدید ترین امریکی طیارے تباہ، پینٹاگون میں کھلبلی

واشنگٹن/تہران (ڈویژنل بیورو رپورٹ)
ایران اور امریکہ کے درمیان جاری حالیہ تنازعہ میں امریکی فضائیہ کو تاریخ کا بدترین دھچکا لگا ہے۔ تازہ ترین دفاعی رپورٹ کے مطابق، ایران کے خلاف فضائی کارروائیوں اور جوابی حملوں کے دوران اب تک امریکہ کے 16 جدید ترین جنگی طیارے تباہ ہو چکے ہیں، جن میں ناقابلِ تسخیر سمجھا جانے والا F-35 اسٹیلتھ طیارہ بھی شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق، 19 مارچ کو ایک امریکی F-35 A1 اسٹیلتھ طیارہ ایرانی زمینی دفاعی فائرنگ کی زد میں آ کر شدید متاثر ہوا۔ جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس یہ طیارہ بمشکل مشرقِ وسطیٰ کے ایک امریکی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنے میں کامیاب ہوا، جس میں پائلٹ بھی زخمی ہو گیا۔تباہی کا سلسلہ یہیں نہیں رکا؛ 2 مارچ کو کویت میں تین F-1E طیارے “دوستانہ فائر” (Friendly Fire) کا شکار ہو کر زمین بوس ہو گئے۔ اسی طرح 12 مارچ کو عراق میں ایک امریکی KC-135 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 6 امریکی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ ایران نے صرف فضا میں ہی نہیں بلکہ زمین پر بھی امریکی طاقت کو نشانہ بنایا۔ مزید پانچ KC-135 طیارے اڈوں پر موجود تھے جب ایرانی میزائلوں نے انہیں ہدف بنایا اور وہ اڑان بھرنے سے پہلے ہی ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ان بھاری نقصانات نے امریکی دفاعی ماہرین کو حیران کر دیا ہے، کیونکہ ان میں سے بیشتر طیارے دنیا کے مہنگے ترین اور جدید ترین دفاعی نظام سے لیس تھے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ایران کے موثر دفاعی نظام نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ امریکی فضائی برتری کو چیلنج کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
امریکہ ایران مذاکرات: 15 نکات، نورا کشتی کا اختتام اور پاکستان کا کردار
تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں
#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

