گوجرانوالہ: سیدنا امیر حمزہؓ کے یومِ شہادت پر کانفرنس، مولانا اکبر نقشبندی کا خطاب

گوجرانوالہ(ڈویژنل بیورو رپورٹ)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ صحابہ کرام کی وفاداری اور جانثاری تاریخ اسلام کا روشن باب ہے صحابہ کرام کے ایمان و تقوی،تبلیغ دین اور قربانیوں سے دین ہم تک پہنچا ہے،عشق رسول میں جینے اور مرنے کے جذبے کے ساتھ ناموس رسالت کا تحفظ کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت سیدنا امیر حمزہ کے یوم شہادت پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،مولانا ضیاء المرتضٰی چشتی،حافظ عدیل عارف اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حضرت سیدنا امیر حمزہ حضور نبی کریم کے حقیقی چچا،اسلام کے جلیل القدر سپہ سالار،جانباز و جانثار رسول تھے،آپ کے قبول اسلام سے مسلمانوں کو تقویت ملی،آپ کی چمکتی تلوار اور زور یلغار سے ہر طرف اسلام کی دھاک بیٹھ گئی،دین کیلئے آپ کی لازوال خدمات تاریخ اسلام کے ماتھے کا جھومر ہیں،سیدا شہداء،شیر خدا،شیر مصطفٰے اور ناموس رسالت کا جانباز ہونا سیدنا امیر جمرہ کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔
امریکہ ایران مذاکرات: 15 نکات، نورا کشتی کا اختتام اور پاکستان کا کردار
تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں
#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

