شیخوپورہ میں تھانہ ہاؤسنگ کالونی پولیس نے بڑی کارروائی,خطرناک علی عرف سپنا ڈکیت گینگ کو گرفتار
ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی

شیخوپورہ (رانابابرسلیم سے)
ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کی ہدایت پر اے ایس پی سٹی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ہاؤسنگ کالونی رضا عباس اور اے ایس آئی عبدالرحمن ولانہ اور اسد شہزاد خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے علی عرف سپنا ڈکیت گینگ کے ارکان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 3 عدد 30 بور پستول، 12 عدد موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد کر لی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع ہے جبکہ ان کے خلاف مختلف مقدمات بھی درج کیے جا رہے ہیں۔ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کے جان و مال کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔پولیس حکام کے مطابق علی عرف سپنا ڈکیت گینگ کافی عرصہ سے وارداتوں میں ملوث تھا اور اس کی گرفتاری سے جرائم میں واضح کمی متوقع ہے۔
خدارا ہمیں پاکستان سے بچائیں، طالبان حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے
تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں
#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

