شیخوپورہ کی قسمت بدلنے کا مشن، صوبائی سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کا شہر کا طوفانی دورہ

شیخوپورہ: صوبائی سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کا دورہ، سیوریج سسٹم کی بہتری کے لیے بڑے فیصلے | اردو پوائنٹ پریس

شیخوپورہ: صوبائی سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کا دورہ، سیوریج سسٹم کی بہتری کے لیے بڑے فیصلے

​شیخوپورہ (رانا بابر سلیم سے): حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق شیخوپورہ کے بنیادی انفراسٹرکچر اور سیوریج کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے صوبائی سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ نورالامین مینگل نے شہر کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعمان علی ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنر عمران علی ہرل اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جاوید چوہان بھی ان کے ہمراہ تھے۔صوبائی سیکرٹری نورالامین مینگل نے واسا (WASA) کی جانب سے مین بازار میں جاری سیوریج لائن کی تنصیب اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ انہوں نے کام کی رفتار اور میٹریل کی کوالٹی پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا مستقل ازالہ ہو سکے۔شہر کو سیلابی صورتحال اور گندے پانی کے نکاس کے مسائل سے بچانے کے لیے صوبائی سیکرٹری نے ان مقامات کا بھی دورہ کیا جہاں سیوریج سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے 6 نئے ڈسپوزل اسٹیشنز تعمیر کیے جانے ہیں۔ انہوں نے ان مقامات کا تکنیکی معائنہ کیا اور واسا حکام کو حکم دیا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے نکاسِ آب کے نظام کو فول پروف بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے صوبائی سیکرٹری کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ تمام ترقیاتی کاموں کی خود نگرانی کر رہی ہے تاکہ شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔ نورالامین مینگل نے انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا اور یقین دلایا کہ شیخوپورہ کی ترقی کے لیے فنڈز کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

دنیا بارود کے ڈھیر پر: ایران امریکہ کشیدگی اور پاکستان کی سفارتکاری کا امتحان | تحریر: افتخار بٹ


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *