مسلم لیگ (ن) کا دہشت گردی کے خلاف قومی اتحاد اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا مطالبہ
۔مسلم لیگ (ن) کے سابق صوبائی وزیر چوہدری اقبال گجر، سابق ایم پی ایز پیر غلام فرید، حاجی عبدالرؤف مغل، ایم این اے شازیہ فرید، ٹکٹ ہولڈر پی پی 60 معظم رؤف مغل، امیدوار پی پی 65 پیر عامر فرید
گوجرانوالہ (خبر نگار): مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قومی یکجہتی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے متحد ہو جائے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو بھی شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے سابق صوبائی وزیر چوہدری اقبال گجر، سابق ایم پی ایز پیر غلام فرید، حاجی عبدالرؤف مغل، ایم این اے شازیہ فرید، ٹکٹ ہولڈر پی پی 60 معظم رؤف مغل، امیدوار پی پی 65 پیر عامر فرید اور سٹی نائب صدر جمشید ایوب بٹ نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے متحد ہو جائے، پاکستانی سکیورٹی فورسز اور عوام نے ہزاروں جانوں کی قربانی دے دی ہے، اور ان قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔
اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ملک، عوام اور امن کے خلاف کھلی سازش ہے۔ بے گناہ شہریوں، سکیورٹی اہلکاروں اور معصوم انسانوں کو نشانہ بنانے والے عناصر انسانیت کے دشمن ہیں اور انہیں قانون کے شکنجے میں لا کر عبرتناک انجام تک پہنچانا ناگزیر ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ پاکستان کے دشمن خوف، انتشار اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر پوری قوم اپنی بہادر افواج، پولیس اودیگر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہداء کی قربانیاں قومی تاریخ کا قابلِ فخر باب ہیں اور یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد
تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں
#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress
