موسلادھار بارش اور طوفان نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا، بجلی کی فراہمی معطل

​آسمانی بجلی گرنے کے دھماکے سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس، عید کی تیاریاں متاثر

​انتظامیہ ہائی الرٹ: گرڈ اسٹیشن پر بحالی کا کام تیزی سے جاری، بجلی جلد بحال کرنے کا دعویٰ

سانگھڑ (بیورو رپورٹ): ضلع سانگھڑ اور گردونواح میں ہونے والی موسلادھار بارش اور طوفانی آندھی نے تباہی مچا دی۔ آسمانی بجلی گرنے کے ایک خوفناک واقعے میں سانگھڑ گرڈ اسٹیشن کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے، جس کے نتیجے میں ضلع بھر میں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہو گئی ہے۔
​ذرائع کے مطابق، آسمانی بجلی گرنے کا دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ قریبی آبادیوں میں گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں لرز اٹھیں، جس سے شہریوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔ بارش اور طوفان کے باعث شہدادپور، ٹنڈو آدم، شاہ پور چاکر، راؤتیانی اور کھڈرو سمیت دیگر شہروں میں بھی نظامِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے اور عید کی جاری خریداری بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
​گرڈ اسٹیشن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بجلی گرنے سے پیدا ہونے والے فنی نقص کو دور کرنے کے لیے ٹیمیں ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہیں اور امید ہے کہ جلد ہی شہر کو بجلی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔ محکمہ موسمیات نے خطے میں مزید بارشوں اور گرج چمک کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا عالمی برادری سے ہنگامی مطالبہ؛ “آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کے لیے تمام ممالک اپنا کردار ادا کریں، امریکہ اکیلا پہرہ نہیں دے سکتا”

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *