گوجرانوالہ میں پولیس مقابلہ: خطرناک ڈاکو ہلاک، منشیات فروش گرفتار

گوجرانوالہ پولیس کی کارروائی: پولیس مقابلہ میں ریکارڈ یافتہ خطرناک ڈاکو ہلاک، منشیات فروش زخمی گرفتار

گوجرانوالہ (نمائندہ اردو پوائنٹ پریس) گوجرانوالہ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران ایک ریکارڈ یافتہ خطرناک ڈاکو کو ہلاک اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقے میں پیش آنے والے واقعہ میں پولیس ناکہ پر فائرنگ کرنے والے ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی جوابی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت وقار کے نام سے ہوئی ہے، جو گوجرانوالہ سمیت لاہور، فیصل آباد اور چنیوٹ میں ڈکیتی، راہزنی اور چوری کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے چھینی گئی موٹر سائیکل، موبائل فون اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے جبکہ اس کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ایک اور کارروائی میں تھانہ باغبانپورہ پولیس نے منشیات فروشی میں ریکارڈ یافتہ ملزم محمد علی کو گرفتار کیا۔ ملزم پولیس ناکہ سے فرار ہونے کی کوشش میں زخمی ہو گیا، جس کے قبضے سے 520 گرام چرس اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے دونوں واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈویژنل ایس پیز سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ سی پی او کا کہنا ہے کہ پرامن اور محفوظ معاشرے کی تشکیل کے لیے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کی بیخ کنی ناگزیر ہے۔ ایس ڈی پی او قلعہ دیدار سنگھ کی نگرانی میں خصوصی ٹیمیں فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے شہر بھر میں ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن کر رہی ہیں۔

​ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد


تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں

#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress

Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *