ڈی سی نوید احمد کا گوجرانوالہ میں صفائی آپریشن اور ماڈل مارکیٹ منصوبے کا جائزہ
ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا علی الصبح شہر کا دورہ، صفائی ستھرائی اور ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ
گوجرانوالہ (17 جولائی 2026ء): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے “ستھرا پنجاب” اور “سوہنا پنجاب” ویژن کی عملی تعمیل کرتے ہوئے، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے علی الصبح شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد ویسٹ مینجمنٹ، ماڈل مارکیٹ، پرائس کنٹرول، انسدادِ تجاوزات اور جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا براہِ راست جائزہ لینا تھا۔ڈپٹی کمشنر نے شمسی چوک سے QDPS ریلوے پھاٹک تک صفائی آپریشن کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ سڑکوں، گرین بیلٹس اور اطراف میں کوڑا کرکٹ کی بروقت اٹھائی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے خستہ حال کوڑا دانوں کو فوری تبدیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا کہ صفائی کے معیار میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔عائشہ بی بی پارک اور حیدری انڈر پاس کے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے پی ایچ اے حکام کو ہدایت کی کہ پارکوں کی تزئین و آرائش، گھاس کی کٹائی اور پودوں کی دیکھ بھال روزانہ کی بنیاد پر کی جائے۔ محلہ مجاہد پورہ میں انہوں نے اشیائے ضروریہ کے سرکاری نرخوں کی دستیابی کو چیک کیا اور تجاوزات کے خلاف پیرا فورس کو بلاامتیاز کارروائیوں کا حکم دیا۔اللہ بخش کالونی، مہر برکت والا گلہ اور لنک کشمیر روڈ کے دورے میں سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ اور گھر گھر سے ویسٹ کلیکشن کے عمل کی نگرانی کی گئی۔ آخر میں، ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے سیٹلائٹ ٹاؤن ماڈل مارکیٹ کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو ایک صاف، منظم اور سہولت بخش ماحول فراہم کیا جا سکے۔
ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد
تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں
#MalikTouseefAhmed | #UrduPointPress
