“ستھرا پنجاب” وژن: سی ای او جی ڈبلیو ایم سی عبدالرزاق ڈوگر کا مختلف علاقوں کا دورہ، صفائی انتظامات اور بلنگ سروے کا جائزہ

” وژن: سی ای او جی ڈبلیو ایم سی عبدالرزاق ڈوگر کا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن “ستھرا پنجاب” کے تحت سی ای او گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (جی ڈبلیو ایم سی) و منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی گوجرانوالہ عبدالرزاق ڈوگر نے شہر کے مختلف علاقوں ایجنسی والا بازار

گوجرانوالہ: 14 جولائی 2026 (ہینڈ آؤٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن “ستھرا پنجاب” کے تحت سی ای او گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (جی ڈبلیو ایم سی) و منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی گوجرانوالہ عبدالرزاق ڈوگر نے شہر کے مختلف علاقوں ایجنسی والا بازار، ملک پارک، رتوکی، باجوہ کالونی اور بھٹہ آبادی کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال، عملے کی حاضری، فیلڈ آپریشنز، ویسٹ کلیکشن اور کوڑے و آلائشوں کی بروقت منتقلی کے انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران اور عملے کو موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام علاقوں میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے، ویسٹ کلیکشن کے عمل کو تیز اور مؤثر کیا جائے اور شہریوں کو بہترین سینیٹیشن سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
سی ای او جی ڈبلیو ایم سی عبدالرزاق ڈوگر کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر کے تمام حصوں میں صفائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے، فیلڈ آپریشنز کی مسلسل مانیٹرنگ اور شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو معیاری سینیٹیشن خدمات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ اور جی ڈبلیو ایم سی کی اولین ترجیح ہے۔شہر کے مختلف حصوں کا معائنہ کرنے کے بعد سی ای او/ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی عبدالرزاق ڈوگر کی زیرِ صدارت ٹی ایم اوز، ڈی ایم اوز، منیجرز بلنگ، جی ڈبلیو ایم سی حکام اور کنٹریکٹرز کا ایک اہم مشترکہ اجلاس بھی منعقد ہوا۔
اجلاس میں بلنگ سروے، ریکوری کے اہداف، فیلڈ آپریشنز کی کارکردگی، سروے کے معیار، ڈیٹا کی درستگی اور اس کی بروقت تکمیل سمیت مختلف تزویراتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا جبکہ فیلڈ میں درپیش چیلنجز اور ان کے ممکنہ حل پر بھی غور کیا گیا۔سی ای او عبدالرزاق ڈوگر نے متعلقہ حکام کو تاکید کی کہ بلنگ سروے کو سو فیصد شفافیت، درستگی اور مقررہ وقت کے اندر پایۂ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سروے کے دوران حاصل ہونے والا تمام ڈیٹا مکمل طور پر مستند اور جامع ہونا چاہیے تاکہ بلنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنا کر ریکوری کے مقررہ اہداف کا حصول بروقت یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ادارہ جاتی کارکردگی میں بہتری، شفافیت، مؤثر مانیٹرنگ اور عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہماری سب سے بڑی ترجیح ہے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ فیلڈ آپریشنز، بلنگ سروے اور ریکوری کے عمل میں کسی قسم کی سستی برداشت نہیں کی جائے گی، تاہم بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران اور فیلڈ اسٹاف کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

​ایران کے ’سپر جھٹکے‘: امریکہ میں آرمی چیف تبدیل، اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ غائب | تجزیہ: ملک توصیف احمد

نوٹ: اس تحریر میں بیان کردہ تمام تجزیاتی نکات اور آراء مصنف کی ذاتی تحقیقی بصیرت پر مبنی ہیں، جس کا مقصد قارئین کو عالمی اور علاقائی بدلتی ہوئی صورتحال سے باخبر رکھنا ہے۔ ادارے کا مصنف کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مصنف کا تعارف

ملک توصیف احمد کا شمار پاکستان کے سینئر اور متحرک صحافیوں میں ہوتا ہے۔ آپ گزشتہ 19 سال سے زیادہ عرصے سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں اور بطور تحقیقاتی صحافی و کالم نگار اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں۔

  • موجودہ ذمہ داریاں: آپ نجی ٹی وی چینل ‘کوہ نور نیوز’ کے گوجرانوالہ میں بیورو چیف اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) ورکرز کے منتخب سیکرٹری جنرل ہیں۔
  • ادارتی خدمات: آپ اردو نیوز پورٹل ‘اردو پوائنٹ پریس’ اور ‘ایم ٹی اے میڈیا سلوشنز’ کے سی ای او (CEO) ہیں۔
  • اعزازات: صحافتی خدمات کے اعتراف میں آپ کو حکومتِ پنجاب کی جانب سے بہترین کالم نگار کا ایوارڈ (2017) اور پرویز شوکت ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
  • سابقہ خدمات: آپ پریس کلب راہوالی اور گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر بھی رہ چکے ہیں۔
#MalikTouseefAhmed
Share This

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *